پرویزالہٰی کے بیٹےمونس الہٰی بڑی مشکل میں پھنس گئے،اہم خبرآگئی

01:29 PM, 26 Aug, 2024

ویب ڈیسک: مونس الہیٰ اینٹی منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، عدالتی احکامات پر مونس الہیٰ کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ترجمان ایف آئی اے لاہور کا کہنا ہے کہ مونس الہیٰ کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے،مونس الہیٰ کیساتھ 6 اور ملزمان کا شناختی کارڈ بھی بلاک کر دیا گیا ہے،ملزمان کا شناختی کارڈ  اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور میں ایف آئی آر نمبر 16/2023  میں بلاک کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور کا کہنا ہے کہ جن دیگر ملزمان کےشناختی کارڈ اینٹی منی لانڈرنگ کیس میں بلاک کیا گیا ہے ان میں عامر سہیل، عمیر فیاض، امتیاز علی شاہ، فرصت علی اور عابد علی خان شامل ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،عدالت  ان ملزمان کے  خلاف جو بھی احکامات دے گی ان پر  عملدرآمد ہو گا۔

مزیدخبریں