پاکستان میں کرکٹ کو کیا ہو گیا ہے؟ سابق کرکٹر کیون پیٹرسن

02:36 PM, 26 Aug, 2024

ویب ڈیسک: انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی بنگلادیش کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ’پاکستان میں کرکٹ کو کیا ہو گیا ہے‘؟

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایپ ایکس پر انہوں نے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان میں کرکٹ کو کیا ہو گیا ہے ؟ جب میں نے پی ایس ایل کھیلی تب لیگ کا معیار بہت شاندار تھا‘ ۔

کیون پیٹرسن نے کہا کہ کھلاڑیوں کے کام کرنے کا انداز اچھا تھا اور نوجوان صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے تھے، اب وہاں کیا ہو رہا ہے؟

خیال رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے قومی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزیدخبریں