ویب ڈیسک: لانگ آئی لینڈ میں ایک شخص نے 4 اہل خانہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی، ہمسایوں کی جانب سے اطلاع پر کارروائی کی ۔
رپورٹ کے مطابق Syosset میں 76 Wyoming Ct میں واقع گھر کے باہر پولیس کو ایک شخص زخمی حالت میں ملا جس نے بظاہر خود کو گولی مار لی تھی۔
گھر کے اندر داخلے پر پولیس کو4 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ گھر کے باہر موجود زخمی شخص بھی بعدازاں دم توڑگیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی۔
ناساؤ کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ لانگ آئی لینڈ پر قتل اور خودکشی کی واردات کی تحقیقات کر رہا ہے۔
تاہم پولیس نے متاثرین کی عمر، بندوق بردار کے ساتھ ان کے تعلقات، یا فائرنگ کے ممکنہ محرکات کا اشتراک نہیں کیا ہے۔
پڑوس کے ایک جوڑے نے میڈیا کو بتایا کہ ممکنہ طور پر خودکشی کرنے والا چار افراد کے قاتل کی عمر 60 برس کے لگ بھگ ہے اورحال ہی میں اپنی والدہ کے انتقال کے بعد وہ انتہائی پریشان تھا۔
انہوں نے اس شک کا اظہار کیا کہ ملزم نے ممکنہ طور پر ڈپریشن کے باعث اپنے چاروں بہن بھائیوں کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
اس وقت تفتیش جاری ہے۔