8ستمبرکو ملک کی تاریخ کا سب سےبڑاجلسہ ہوگا،علی محمد خان

04:12 PM, 26 Aug, 2024

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ کیا آپ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مقابلہ شہباز شریف سے کر سکتے ہیں،ملک کی معیشت تباہ کر دی گئی،اب 08 ستمبر کو اسلام آباد میں ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ عمران خان نے 22 اگست کو انا کے بجائے ملک کی سلامتی کے تحت جلسہ ملتوی کیا۔

تفصیلات کے مطابق علی محمد خان نے اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ایک سال سے ناجائز کیسز میں جیل میں رکھا گیا ہے،1400 سالہ اسلامی تاریخ میں زنا پر تو سزا سنی تھی نکاح پر نہیں سنی تھی،الحمداللہ بانی پی ٹی آئی عمران خان عدت ،سائفر اور توشہ خانہ کیسز میں باعزت بری ہوئے،2 سال سے تو ہماری حکومت نہیں پھر معیشت کا کیا حال ہے۔

علی محمد خان نے  کہاکہ آپ شاہ محمود قریشی اور بلاول بھٹو کا مقابلہ کیا کر سکتے ہیں،کیا آپ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مقابلہ شہباز شریف سے کر سکتے ہیں،ملک کی معیشت تباہ کر دی گئی،آپ نے ملک کے سب سے بڑے لیڈر کو جیل میں ڈال دیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 22 اگست کو انا کے بجائے ملک کی سلامتی کے تحت جلسہ ملتوی کیا۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ لاکھوں لوگ نکل چکے تھے لیکن بانی پی ٹی آئی نے ملک کی خاطر جلسہ ملتوی کیا،08 ستمبر کو اب اسلام آباد میں ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنا ہے،جوائنٹ سیشن بلا کر بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں،ہم غیر آئینی عمل کو روکیں گے۔

مزیدخبریں