لاہور تا اسلام آباد ایم 2 موٹروے ٹول ٹیکس میں بڑا اضافہ

04:37 PM, 26 Aug, 2024

ویب ڈیسک: نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے لاہور تا اسلام آباد ایم 2 موٹروے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا۔

این ایچ اے کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کار، جیپ اور ٹیکسیوں کے لیے ٹول ٹیکس میں 3 روپے 39 پیسے فی کلو میٹر اضافہ کیا گیا ہے، ایم 2 پر ویگن کے ٹول ٹیکس میں 5 روپے 66 پیسے فی کلومیٹر اضافہ کیا گیا ہے، لاہور تا اسلام آباد موٹروے پر بسوں کے ٹول ٹیکس میں7 روپے 93 پیسے فی کلومیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح ایم 2 پر مختلف کیٹیگیری کے ٹرکوں کے ٹول ٹیکس میں 11 سے 19 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں