پی ٹی آئی نے لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے عدالت درخواست دائر کردی

06:51 PM, 26 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کا اپنے لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع،سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کےمطابق درخواست میں 16 گمشدہ کارکنان کی فہرست بھی شامل کی گئی ہے،ان 16 کارکنان میں کچھ کارکنان بازیاب ہو چکے، کچھ ابھی بھی گمشدہ ہیں،   درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت جبری گمشدگی کو آئین کے آرٹیکل 4، 9، 10، 14، 19، 25 کے منافی قرار دے،مخصوص سیاسی جماعت سے وابستگی کی بنیاد پر جبری گمشدگی کو آئین کے آرٹیکل 17، 25 کے منافی قرار دیا جائے۔

  عدالت حکومت کو جبری گمشدگی کا عمل فوری طور پر روکنے کے اقدامات کرنے کے احکامات دے، عدالت حکومت کو پی ٹی آئی کارکنان کی فوری بازیابی کے احکامات جاری کرے، عدالت فریقین کو پی ٹی آئی کارکنان کی جان و آزادی کا تحفظ کرنے کے احکامات دے، عدالت فریقین کو جبری گمشدگی میں ملوث ایجنسیوں و افسران کے تعین کے احکامات دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین کو جبری گمشدگی کا سلسلہ ہمیشہ کے لئے بند کرنے کے احکامات جاری کرے، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، آئی جی اسلام آباد،ڈی جی ایف آئی اے، ایس ایس پی سی ٹی ڈی اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو  فریق بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں