ویب ڈیسک: بلوچستان کے متعدد اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردی کے پے در پے واقعات میں 37 سے زائد فراد جاں بحق ہوگئے، دہشتگردی کا نشانے بننے والے پنجاب کے کچھ مسافروں کی شناخت کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل راڑاشم میں فائرنگ سے 23 افراد کو قتل کردیا گیا، شہید ہونے والے دو افراد تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے، شہید ہونے والے نوجوانوں میں حمزہ گجر اور شہباز شامل ہیں، حمزہ کا تعلق 294 گ ب سے ہے اور شہباز 319 ج ب سے ہے, زخمی ہونے والے نوجوان طلحہ کا تعلق 294 گ ب سے ہے، دہشتگردی کانشانہ بننےوالےمحنت کش ٹرک ڈرائیور سیب لینےگئے تھے۔
ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگاکر مسافروں کو بسوں سے اتارا, تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد مسافروں پر فائرنگ کی، مسلح افراد نے 20 گاڑیوں کو بھی آگ لگادی، جلائی گئی گاڑیوں میں 10 ویگن ،6 ٹرک 4 پک اپ اور2 گاڑیاں شامل ہیں پولیس، لیویز موقع پر پہنچیں اور واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔