ویب ڈیسک:بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور, لارنس روڈ امتحانی مرکز سینٹر نمبر 19 میں دوسرے کی جگہ پیپر دینے والا امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا .
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت میٹرک سیکنڈ اینول امتحان جاری کیا گیا، لارنس روڈ امتحانی مرکز سینٹر نمبر 19 میں دوسرے کی جگہ پیپر دینے والا امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جو کہ اصلی امیدوار محمد عرفان کی جگہ پر امتحان دے رہا تھا ،جس کی شناخت فہیم عباس ولد سجاد علی سے ہوئی ۔
ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ضیاء سبطین نے دوران چیکنگ جعلی امیدوار کو پکڑا ، جعلی امیدوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں نے کہا کہ یو ایم سی بنا کر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جعلی امیدواران کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔