حجرہ شاہ مقیم: مجرے کی محفل پر پولیس کا چھاپہ ، مقدمہ درج

10:43 AM, 26 Dec, 2021

احمد علی
پبلک نیوز: حجرہ شاہ مقیم میں مہندی کی تقریب میں محفل مجرا سجانے پر پولیس کا چھاپہ، پولیس نے تماش بینوں و ڈانسرز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا. تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی علاقہ راجووال میں بابا فرید مارکی میں مہندی کی رسم میں محفل مجرا سجائی جا رہی تھی جس میں ڈانسرز رقص کر رہی تھی جبکہ تماش بین بڑی تعداد میں نوٹ نچھاور کر رہے تھے.محفل جوبن پر تھی اور موج مستی چل رہی تھی کہ اسی دوران پولیس نے آ کررنگ میں بھنگ ڈال دیا . موقع پر بڑی تعداد میں ڈانسر ز اور اور تماش بینوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.
مزیدخبریں