ضلع باجوڑ کی 119 ویلج و نائبر ہوڈ کونسلوں کا نتیجہ آگیا

11:23 AM, 26 Dec, 2021

احمد علی

باجوڑ: الیکشن کمیشن نے ضلع باجوڑ کے 127 ویلج و نائبر ہوڈ کونسلوں میں سے 119 کا نتیجہ ریلیز کردیا .

الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین شپ کی سیٹ پرآزاد امیدواران کا راج رہا ، ضلع کی سطح پر 48 آزاد امیدوار چیئرمین منتخب ہوئے ۔ چیئرمین شپ، سیاسی پارٹیوں میں ضلعی سطح پر جماعت اسلامی کی پہلی پوزیشن رہی ، جماعت اسلامی نے 24 چیئرمین کی سیٹیں اپنے نام کیں. چیئرمین شپ کی ضلعی سطح پوزیشن کے مطابق سیاسی پارٹیوں میں پی ٹی آئی 19 سیٹوں کے ساتھ دوسرے ، جے یو آئی 15 کے ساتھ تیسرے ، اے این پی 7 سیٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی. ضلعی سطح پر پی پی پی اور ن لیگ نے تین، تین چیئرمین سیٹیں اپنے نام کیں .

سیاسی جماعتوں میں ناوگئی سب ڈویژن پر تحریک انصاف جبکہ خار سب ڈویژن پر جماعت اسلامی نے زیادہ سیٹ جیتی. خار سب ڈویژن میں 21 آزاد جبکہ جماعت اسلامی 20 ، جے یو آئی 11، پی ٹی آئی نے 6 سیٹیں جیتیں. خار سب ڈویژن میں اے این پی نے 4 ، پی پی پی اور ن لیگ نے 3،3 سیٹیں اپنے نام کیں.

مزیدخبریں