شیخ رشید نے نوازشریف کو وطن واپسی کیلئے بڑی پیشکش کردی
12:40 PM, 26 Dec, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید نے نوازشریف کو وطن واپسی کے لئے اپنی جیب سے ٹکٹ دینے کی پیشکش کردی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف واپس آنا چاہیں تو24 گھنٹے کے اندر پاکستان آنے کا ویزا دوں گا۔ نوازشریف لندن میں بیٹھ کر عدلیہ پر وارکر رہے ہیں۔ شہبازشریف پربھی کرپشن کے الزامات ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں۔ بانی متحدہ سے کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔ آصف زرداری صاحب آپ کے اور ہمارے ٹینٹ اکھڑنے کا وقت آگیا ہے۔ عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔ آٹا اور چینی چور ہمارے گریبانوں میں ہاتھ نہیں ڈال سکتے۔