سشمیتا سین کا روہمن شال سے رشتہ کیوں ٹوٹا، وجہ سامنے آگئی

01:24 PM, 26 Dec, 2021

احمد علی
نئی دہلی: سشمیتا سین کا بریک اپ ہوا تو ان کے مداح حیران رہ گئے۔ لیکن اب یہ معلوم ہو رہا ہے کہ اداکارہ کا آخر کیوں بریک اپ ہو گیا۔ جی ہاں، حال ہی میں سشمیتا سین نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جسے دیکھ کر ان کے بریک اپ کی وجوہات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے. سشمیتا سین نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لکھ کر اپنے بریک اپ کے بارے میں بتایا۔ وہ روہمن شال سے علیحدگی اختیار کر چکی ہیں۔ اس سے قبل بھی کئی بار ان کے بریک اپ کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن دونوں نے ہمیشہ اس کی تردید کی تھی۔ ان کے تعلقات کے ٹوٹنے کی وجہ پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ سشمیتا نے اس پر براہ راست کچھ نہیں کہا ہے۔ حالانکہ ان کی تازہ ترین پوسٹ بہت کچھ بتاتی ہے۔ اب اداکارہ نے اپنی ایک تصویر کے ساتھ ایک نوٹ بھی شیئر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوش رہنے کے لیے خطرہ مول لینا اور اس کے لیے ہمت کی ضرورت ہے۔ سشمیتا سین نے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے گلابی رنگ کا لباس پہن رکھا ہے۔ وہ کیمرے کی طرف دیکھ کر مسکرا رہی ہیں. انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ 'زندہ رہنے کے لیے خطرہ مول لیں۔ خوش رہنے کے لیے خطرہ مول لینا۔اس کیلئے ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو ہم لوگوں میں موجود ہے،مجھ پر یقین کرو۔' سشمیتا سین کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے کافی ردعمل سامنے آرہا ہے۔ ایک صارف نے ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ کی آنکھیں بالکل شیرنی کی آنکھیں ہیں۔' ایک مداح نے کہا، 'آپ لاکھوں کے لیے متاثر کن ہیں، آپ سے پیار کرتے ہیں۔' ایک اور نے لکھا، 'متاثر کن کیپشن۔' ایک مداح لکھتا ہے، 'مجھے یہ لائن پسند آئی۔'
مزیدخبریں