سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی مچھلی کی مانگ بڑھ گئی

02:10 PM, 26 Dec, 2021

شازیہ بشیر
پبلک نیوز: سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی دریائے سندھ گڈو بیراج کی تازہ مچھلی کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ گڈو بیراج پر 7 اقسام کی مچھلیاں دستیاب ہوتی ہیں لوگ تازہ مچھلی خریدنے کے لئے کھنچے چلے آتے ہیں۔ یوں تو دریائی تازہ مچھلی کھانے سے بہت ہی فائدے ہیں اگر مچھلی ہو دریائے سندھ گڈوبیراج کی تو اس کی بات ہی کچھ اور ہے۔ سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی دریائے سندھ میں گڈو بیراج کی تازہ مچھلی کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ لوگ دور دراز کے علاقوں سے طرح تازہ مچھلی خریدنے کے لئے کھینچے چلے آتے ہیں گڈو بیراج کی تازہ مچھلیوں میں 7 اقسام پائے جاتے ہیں جن میں ڈمبرا، مراخہی، سنگھاری، مللی، کھگا، فوجی کھگا، گلفام شامل ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تازہ مچھلی کھانے کا مزہ کچھ اور ہے اس لیے یہاں پر مچھلی خریدنے آتے ہیں۔
مزیدخبریں