دیور کی فائرنگ سے 40 سالہ بھابھی جاں بحق
05:00 PM, 26 Dec, 2021
دکی ( پبلک نیوز) دیور کی فائرنگ سے 40 سالہ بھابھی جاں بحق ہوگئی۔ بلوچستان کے علاقے ضلع دکی کے کلی انار ناصر میں دیور محراب خان ولد احمد خان کی فائرنگ سے 40 سالہ بھابھی جاں بحق ہوگئی۔ اسسٹنٹ کمشنر دکی حضرت ولی کاکڑ کے مطابق خاتون گل جمعہ زوجہ نقیب خان قوم زنگی خیل سکنہ کلی آنار کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارہے جا رہے ہیں۔