دہشتگردی کے بڑھتے واقعات ، وزیراعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
07:29 AM, 26 Dec, 2022
ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، اجلاس رواں ہفتے ہی بلائے جانے کا امکان ہے اور اجلاس میں اعلی سول و عسکری حکام شرکت کرینگے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی لہر میں اضافے کی وجوہات بھی زیر بحث آئیں گی ، دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور مسائل کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کی موجودہ صورت حال اور ماضی کے معاہدوں پر بھی عمل درآمد پر بحث ہوگی ۔