ڈالر کی اونچی اڑان،اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان

08:05 AM, 26 Dec, 2022

احمد علی
کراچی: ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی انٹربینک میں ڈالر کے ریٹ میں 23 پیسے اضافے ہوا ہے ، جس کے بعد امریکی کرنسی 226 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے ۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 579 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 248 پوائنٹس پر پہنچ چکی ہے ۔
مزیدخبریں