سوزوکی کاکار مینیو فیکچرنگ پلانٹ بند کرنے کا اعلان

11:14 AM, 26 Dec, 2022

احمد علی
انڈس موٹرز کے بعد پاک سوزوکی نے بھی کار مینیوفیکچرنگ پلانٹ بند کر نے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی موٹرز نے نئے سال کی آمد پر 2 جنوری سے 6 جنوری تک 5 دن کے لیے پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاک سوزوکی موٹرز کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ 2 جنوری سے 6 جنوری تک کارسازی اور موٹر سائکل کی پروڈکشن بند رہے گی ۔ فیصلہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے آٹو پارٹس اور سی کے ڈی کٹس کی امپورٹ پر مشروط اجازت نامے کی وجہ سے کیا گیا۔ سوزوکی موٹرز نے اسٹاک ایکسچینج کو خط میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی پابندیوں کی وجہ سے کمپنی کے لیے کارسازی، موٹر سائکل پروڈکشن اور سپلائی چین متاثر ہو رہی ہے۔
مزیدخبریں