'حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بھی بری طرح ناکام ہے'

12:19 PM, 26 Dec, 2022

احمد علی
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ، بددیانت اور نااہل گروہ معیشت کا جنازہ نکال چکا، حکومت اب عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بھی بری طرح ناکام ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرِ صدارت پارٹی اجلاس ہوا،جس میں مجموعی سیاسی صورتحال، معاشی حالات، دہشت گردی سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں شوکت ترین کی سربراہی میں معاشی ٹیم نے معاشی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی ۔ پی ٹی آئی نے ملک بھر خصوصاً پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں میں دہشتگردی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔اجلاس میں امریکہ و یورپی یونین کے سفارتخانوں کی جانب سے اپنے شہریوں کیلئے سفری ہدایات کا اجراء تشویشناک پیشرفت قرار دیا گیا۔ معیشت کے بعد دہشتگردی سے نمٹنے میں حکومت کی ناکامی پر بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کرپٹ، بددیانت اور نااہل گروہ معیشت کا جنازہ نکال چکا، حکومت اب عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بھی بری طرح ناکام ہے۔ عمران خان نے کہا کہ 8 ماہ پہلے تک ملک معاشی طور مستحکم، دہشتگری عملاً ختم ہوچکی تھی، اب پھر سے ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں 52% اضافہ ہوا ہے۔
مزیدخبریں