رمیز راجہ کاعہدےسےہٹانےپر انٹرنیشنل فورم سے رجوع کرنےکااعلان
01:34 PM, 26 Dec, 2022
لاہور: مریز راجہ نے کہا ہے کہ آپ نے ٹھگ کو لانے کیلئے کرکٹ کا آئین ہی بدل دیا، میں یہ معاملہ انٹرنیشنل فورم پر اٹھاؤں گا۔ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کو لانے کے لیے پورا آئین بدل دیا یہ دنیا میں کہیں ہوتے نہیں دیکھا، کوئی طورطریقہ ہوتا ہے، مڈل آف دی سیزن سب تبدیل کر دیا، چیف سلیکٹر بدل دیا گیا، عزت کے ساتھ آپ لوگوں کو روانہ کرتے۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ رات سوا دو بجے ٹویٹ کر رہے ہیں رمیز راجہ باہر ہو گئے ہیں، یہ کرکٹ کی ڈویلپمنٹ کے لیے نہیں بلکہ چودھراہٹ کے لیے آئے ہیں، ان کو شوق ہے کسی طرح ان کو لائم لائٹ مل جائے۔ انہوں نے کہا کہ نہ کوئی لینا دینا کرکٹ سے نہ کبھی بیٹ اٹھایا، اٹھا کر چیئرمین لگا دیا، ثقلین مشتاق عظیم کرکٹر ہیں، یہ کوئی طریقہ نہیں ٹریٹ کرنے کا، ایسے بیک ڈور سے بندے آئیں گے تو کرکٹ کا نقصان ہو گا۔ رمیز راجہ نے مزید کہا کہ آپ نے ٹھگ کو لانے کے لیے کرکٹ کا آئین ہی بدل دیا، میں یہ معاملہ انٹرنیشنل فورم پر اٹھاؤں گا۔