اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1539 پوائنٹس کی کمی
04:11 PM, 26 Dec, 2023
کراچی: تاریخی کامیابی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ کو ریورس گیئر لگ گیا، سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1539 پوائنٹس کی کمی، انڈیکس61 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے بھی نیچے آگیا ہے. مارکیٹ میں انڈیکس 60 ہزار 165 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے ، کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 26 پیسے کمی، انٹربینک میں ڈالر282 روپے27 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔