نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے کی اطلاع، بھارتی میڈیا

08:15 PM, 26 Dec, 2023

احمد علی
نئی دہلی :‌بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں اسرائیلی سفاتخانے کے قریب دھماکے کی اطلاع ہے، تاہم ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں رپورٹ ہوا۔ بھارتی نیوز چینل کے مطابق نئی دہلی پولیس اسرائیلی سفارت خانے کے قریب مبینہ دھماکے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اسرائیلی سفارت خانے کے ترجمان گائے نیر نے رائٹرز کو بتایا کہ "ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ 5:20 (لوکل ٹائم)کے قریب سفارت خانے کے قریب ایک دھماکہ ہوا۔" اس حوالے سے اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ کی فی الحال تفتیش جاری ہے اور وہ بھارتی حکام کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔
مزیدخبریں