ملک بھر میں کورونا سے مزید 32 جاں بحق

05:35 AM, 26 Feb, 2021

احمد علی

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے سامنے آنے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 32 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 1541 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 22,285 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 5 لاکھ 42 ہزار 393 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 5 لاکھ 77,482 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے تاحال 12,804 موات ہو چکی ہیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 41,849 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

مزیدخبریں