محکمہ موسمیات نے گلوف الرٹ جاری کر دیا

08:31 AM, 26 Feb, 2021

شازیہ بشیر

پبلک نیوز: محکمہ موسمیات نے گلوف الرٹ جاری کر دیا۔ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت بڑھنے سے ششپر گلیشئیر جھیل میں گلوف کا خطرہ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 3 سے 4 ہفتے نہایت اہم ہیں۔ ناگہانی صورتحال سے بروقت آگاہی کے لئےششپر گلیشئیر اور جھیل کی مانیٹرنگ ضروری ہے۔ انتہائی کٹھن اور دشوار گزار علاقے کے باعث ششپر گلیشئیر جھیل تک رسائی ممکن نہیں۔

محکمہ موسمیات نے تجویز دی ہے کہ حسن آباد میں مناسب مقام پر آٹومیٹک ویدر اسٹیشن نصب کیا جائے۔ ششپر گلیشئیر 12 کلومیٹر طویل اور 24.9 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔

مزیدخبریں