گاڑیوں میں ایئربیگز کی تنصیب لازمی بنانے کا حکم

11:49 AM, 26 Feb, 2021

احمد علی

ویب ڈیسک: لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ(ای ڈی بی) کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پاکستان میں بننے والی تمام گاڑیوں میں حفاظتی ایئربیگز کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔

ایک کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ نے مقامی آٹو مینوفیکچررز کے لیے گاڑیوں میں ایئربیگز کی تنصیب کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے پاکستان آٹو موٹوو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پاما) نے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان آٹو موٹوو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر علی اصغر جمالی نے عدالتی فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ عدالت نے حکومت کو گاڑیوں میں ایئربیگز کی تنصیب کے لیے قانون سازی کرنے کا حکم دیا ہے کیونکہ اس حوالے سے تاحال کوئی بھی قانون موجود نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بننے والی بیشتر گاڑیوں میں ایئربیگ موجود ہوتا ہے تاہم 15 لاکھ سے کم قیمت گاڑیوں میں ایئربیگز کی سہولت موجود نہیں ہوتی۔

مزیدخبریں