خیبرپختونخوا کو بجلی ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ سسٹم کا لائسنس مل گیا

12:32 PM, 26 Feb, 2021

احمد علی
پشاور (پبلک نیوز) خیبرپختونخوا کو بجلی کی ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ سسٹم کا لائسنس مل گیا ہے۔ ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ سسٹم کو پن بجلی منصوبوں سے منسلک کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے لائسنس دینے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی نے نیپرا کے 18 اے سیکشن کے تحت لائسنس کی منظوری دی۔ نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا ٹرانسمیشن سسٹم کے ذریعہ سستی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جا سکے گی۔ یہ ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ سسٹم بجلی کی بلاتعطل سپلائی میں مدد فراہم کرے گا۔
مزیدخبریں