بنوں: دہشگردی واقعہ میں شہید خواتین کے اہلخانہ کیلئے امداد ی رقم

03:11 PM, 26 Feb, 2021

احمد علی
بنوں ( پبلک نیوز) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے شمالی وزیرستان میں شہید خواتین کے والدین کے ساتھ پانچ پانچ لاکھ روپے نقد امداد۔ زخمی ہونے ڈرائیور کے لیے دو لاکھ روپے کا چیک دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے واقعہ میں زخمی ہونے والے ڈرائیور کے لیے دو لاکھ روپے کا چیک دیا جائے گا۔ اس موقع پر کمشنر شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پشتون معاشرے میں خواتین کو شہید کرنا انتہائی بزدلانہ حرکت ہے۔انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ شہید ہونے والے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون یقینی طور پر کیا جائے گا۔
مزیدخبریں