وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا حیدرآباد کیلئے بڑا اعلان

03:13 PM, 26 Feb, 2021

احمد علی
حیدرآباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سید امین الحق نے حیدرآباد کے لوگوں کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے. حیدر آباد میں دسمبر 2022 تک 5 جی سروس متعارف کرا دی جائے گی۔ 500 نوجوانوں کو آئی ٹی تربیت فراہم کی جائے گی۔اس حوالے سے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا کہنا تھا کہ آئی ٹی وزارت کی جانب سے حیدرآباد کے 500 نوجوانوں کو آئی ٹی تربیت فراہم کریں گے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کا مشن ڈیجیٹل پاکستان ہے۔ دسمبر 2022 تک 5 جی سروس بھی متعارف کرا دی جائے گی.
مزیدخبریں