خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان کا کیا کردار تھا؟
07:23 PM, 26 Feb, 2021
(ویب ڈیسک) سعودی صحافی جمال خاشقجی کا قتل اب تک معمہ بنا ہوا ہے، جس حوالے سے کوئی نہ کوئی نیا انکشاف سامنے آ جاتا ہے۔ اب امریکہ کی جانب سے ایک خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں محمد بن سلمان کے حوالے سے بہت بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔ نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ یہ رپورٹ نظر ثانی شدہ اور جزوی خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ ہے۔یہ رپورٹ دو سال پرانی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ اس نتیجہ پر پہنچا ہے کہ جمال خاشقجی کو پکڑوانے اور قتل کرانے کے لیے سعودی ولی عہد نے استنبول میں آپریشن کی منظوری دی۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ جس طرز کا یہ آپریشن تھا، اس میں کوئی دورائے نہیں کہ محمد بن سلمان کی اجازت نہ لی گئی ہو۔واضح رہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن سے وابستہ جمال خاشقجی کو استنبول کے سعودی قونصل خانہ میں اپنی شادی کی کاغذی کارروائی سے متعلق بلایا گیا تھا جہاں ان کو قتل کر دیا گیا۔