میں نے طوبیٰ کو طلاق نہیں دی: عامر لیاقت حسین

03:48 AM, 26 Feb, 2022

Rana Shahzad
کراچی: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے کہا ہے کہ طوبیٰ انور دوسری شادی نہیں کر سکتیں کیونکہ میں نے انھیں شرعی طور پر طلاق نہیں دی۔ ایک انٹرویو میں عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں نے نہ تو خلع کے کاغذات پر دستخط کئے، نہ عدالت گیا اور نہ ہی اسے طلاق دی، وہ آج بھی میرے عقد میں ہیں، میں شرعی طور پر ان کا شوہر ہوں۔ عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ اسلام میں یہ درج ہے کہ اگر کوئی خاتون خلع لینا چاہے تو اس کیلئے خآوند کی رضامندی ضروری ہے۔ اس لئے طوبیٰ انور کا شرعی نہیں ہے۔ اگر انہوں نے دوسری شادی کرلی تو یہ زنا اور گناہ کے زمرے میں آئے گا۔ پروگرام کے دوران ان کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ بھی موجود تھیں۔ انہوں نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر طوبیٰ عامر کیساتھ رہنا چاہیں، گھر واپس آجائیں تو مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں، میں کھلے دل کیساتھ انھیں خوش آمدید کہوں گی۔ دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ طوبیٰ انور میری بڑی بہن کی طرح ہیں، میں ان کو اپنے پاس رکھوں گی، ان کا خوب خیال کروں گی۔ انٹرویو کے دوران عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ اگر طوبیٰ سمجتی ہیں کہ وہ میرے ساتھ زندگی گزار سکتی ہیں تو میرے گھر کے دروازے ان کیلئے کھلے ہیں لیکن وہ یہ ذہن بنا کر آئیں کہ دانیہ شاہ کہیں نہیں جائے گی، وہ میرے ساتھ ہی رہے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایک پروگرام میں عامر لیاقت کہہ چکے ہیں کہ میں نے اپنی پہلی دونوں بیگمات کو طلاق ہی نہیں دی۔ بشریٰ اور طوبیٰ نے عدالتوں سے خلع لیا لیکن آج تک میں نے اس پر دستخط ہی نہیں کئے۔ طوبیٰ انور نے 9 فروری کو عامر لیاقت سے خلع لے لی تھی۔ انہوں نے عامر لیاقت سے 2018ء میں شادی کی تھی۔ اس سے قبل عامر لیاقت کی پہلی بیگم بشریٰ اقبال نے 2020ء نے کہا تھا کہ ہماری طلاق ہو چکی ہے۔
مزیدخبریں