جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھنے کی علامات
04:03 AM, 26 Feb, 2022
لاہور: (ویب ڈیسک) ہمارے جسم کو توانائی حاصل کرنے کے لیے کولیسٹرول کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن اگر یہ حد سے زیادہ بڑھ جائے تو یہ بڑے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ اگر آپ اپنی خوراک میں تیل سے بھرپور چیزیں زیادہ شامل کرتے ہیں تو یہ غیر صحت بخش کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک اور ذیابیطس جیسی سنگین بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ان مسائل سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ بروقت جان لیں کہ آپ کے جسم میں کولیسٹرول کی سطح بلند ہو رہی ہے۔ ہائی کولیسٹرول صحت کے لیے خطرناک ہے کولیسٹرول بڑھنے پر دل کے قریب موجود شریانوں میں چربی جمع ہونے لگتی ہے جس سے خون کی روانی میں مسائل پیدا ہوتے ہیں جو کہ ہارٹ اٹیک اور برین سٹروک کا سبب بنتے ہیں۔ صحت بخش غذائیں کھانے کے علاوہ ہمیں روزانہ ورزش کرنے کی ضرورت ہے، ورنہ کیلوریز نہ جلانے کی وجہ سے جسم کی رگوں میں چربی جمع ہونے لگتی ہے۔ کیسے جانیں کہ کولیسٹرول زیادہ ہے؟ کولیسٹرول میں اضافے کا پتا لپڈ پروفائل بلڈ ٹیسٹ سے چلتا ہے۔ انجیوگرافی سے پتا چلتا ہے کہ دل کی شریانیں کتنی بلاک ہیں۔ اگر آپ کے دماغ میں بلاکیج ہے تو دماغ کے اعصاب کی انجیو گرافی کرنی پڑے گی۔ اس مصیبت سے کیسے بچا جائے؟ اگر آپ جسم کی چربی میں اضافے کو روکنا چاہتے ہیں تو آج سے ہی صحت بخش غذا کھانا شروع کر دیں۔ اسے طبی زبان میں ہائی ڈینسٹی لیپوپروٹین یا ایچ ڈی ایل کہا جاتا ہے۔ اس کا استعمال ہارٹ اٹیک اور برین سٹروک کا خطرہ کم کرتا ہے۔ کن غذائوں میں خراب کولیسٹرول ہوتا ہے؟ گوشت کی مصنوعات، مکھن، فاسٹ فوڈ، جنک فوڈ، پنیر اور چینی میں خراب کولیسٹرول پایا جاتا ہے۔ اچھے کولیسٹرول کے لیے کون سی غذائیں کھائیں؟ جسم میں اچھے کولیسٹرول کی مقدار برقرار رکھنے کیلئے سویابین، جئی، پھلیاں، دال، بھنڈی اور گری دار میوے کھانا بہت ہی مفید ہے۔