بلوچستان : بارکھان میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

06:50 AM, 26 Feb, 2023

احمد علی
کوئٹہ : بلوچستان میں ضلع بارکھان کے علاقے رکنی میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا بارکھان کے رکنی بازار میں ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد خریداری کےلئے موجود تھی ۔ پولیس نے دھماکے سے 4 اموات کی تصدیق کر دی جبکہ 10 افراد زخمی ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکےکی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے تاہم عینی شاہدین کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بےگناہ اور معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے لئے بدامنی پیدا کر رہے ہیں ۔
مزیدخبریں