ویب ڈیسک: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کو بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تینوں سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے بری کیا ہے۔
علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز اپنے وکلاء کے ہمراہ آج عدالت میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اسد عمر پیش نہیں ہوئے۔
اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے خلاف تھانہ لوہی بیر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔