ٹی ٹوئنٹی سیریز:نیوزی لینڈ کےسینیئر کھلاڑیوں کادورہ پاکستان پرنہ آنےکاامکان

11:22 AM, 26 Feb, 2024

محمد شکیل خان

ویب ڈیسک: (شکیل خان)پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، نیوزی لینڈ کے کئی سینیئر کھلاڑیوں  کادورہ پاکستان پر نہ آنے کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے متعدد کھلاڑی دورہ پاکستان کے دوران  آئی پی ایل کھیل رہے ہوں گے،کین ولیمسن، ڈیون کانوے ،، ڈیرل مچل، رچن رویندرا، مچل سینٹنرآئی پی ایل فرنچائزز کا حصہ ہیں جبکہ لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ، گلین فلپس بھی آئی پی ایل کا حصہ ہیں۔

بی سی سی آئی نے  22 مارچ  سے 7 اپریل تک آئی پی ایل کے ابتدائی 21 میچزکا شیڈول جاری کر رکھا ہے،آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے کا شیڈول بھارتی الیکشن کی تاریخ کےاعلان کےبعد کیےجانےکاامکان ہے،آئی پی ایل فائنل 26  مئی  کو کھیلے جانے کا امکان ہے جبکہ بھارتی الیکشن اپریل اور مئی میں ہونے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں