چولستان جیپ ریلی ، نادر مگسی آؤٹ، زین محمود ان

11:51 AM, 26 Feb, 2024

ویب ڈیسک  :صحرائے چولستان میں 19ویں ٹی ڈی سی پی جیپ ریلی اختتام پذیر ہوگئی جب کہ پریپیئرڈ کیٹیگری میں زین محمود، خواتین کیٹیگری میں مہم فیروز نے بازی مار لی۔

چولستان میں پانچ روزہ جیپ ریلی کی پریپیئرڈ کیٹیگری میں بہاول پور کے زین محمود دو مرحلوں کا مجموعی 462 کلومیٹر فاصلہ 3 گھنٹے 51 منٹ میں مکمل کرکے پہلے، جعفر مگسی دوسرے نمبر پر رہے، نادر مگسی جیپ خراب ہونے کی وجہ سے ریس سے باہر ہو گئے۔

خواتین کیٹیگری میں مہم فیروز فاتح قرار پائیں، دینا پٹیل دوسرے، لالین تیسرے نمبر پر رہیں۔ اسٹاک کیٹیگری میں بلال چوہدری پہلے، ایم مروت دوسرے نمبر پر رہے۔

19 ویں چولستان جیپ ریلی میلے میں رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد بھی ہوا، جس میں گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین کے دل جیتے، کلچرل نائیٹ میں آتش بازی نے رنگ جمایا، ڈیزرٹ رینجرز کے جوانوں نے اونٹوں سے پریڈ کی، چولستان جیپ ریلی کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات آج شام قلعہ دراوڑ میں ہو گی۔

مزیدخبریں