ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
لاہور ہائیکورت کے فل بینچ نے درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
فل بینچ کی سربراہ جسٹس عالیہ نیلم کی رخصت پر ہونے کی وجہ سے سماعت نہ ہوسکی، آئندہ سماعت کا تعین آفس لاہور ہائیکورٹ کرے گا۔
جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔
عدالت نے درخواستوں کے دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کر رکھے ہیں۔
یاد رہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کے مقدمے میں جیل ٹرائل کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔