(ویب ڈیسک ) نومنتخب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے گورنر ہاؤس میں وزیر اعلی پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے وزیر اعلی پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے مریم نواز سے گورنر ہاؤس میں عہدے کا حؒلف لیا۔تقریب میں مسلم لیگ کے قائد نواز شریف ، نامزد وزیر اعظم شہباز شریف ، حمزہ شہباز سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔
قبل ازیں نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز گورنر ہاؤس پہنچیں ، جہاں انہوں نے اپنے والد نوازشریف اور چچا شہبازشریف سے ملاقات کی۔ شہبازشریف نے مریم نواز کو گلے لگا کر مبارک باد دی، مریم نواز حمزہ شہباز سے بھی ملیں۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نواز 220 ووٹ لے کر پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہوئی تھیں ، پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے بغیر ہی وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے کارروائی کی گئی۔
رائے شماری میں مریم نواز شریف نے 220 ووٹ حاصل کئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب احمد کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔