صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری مسترد کردی

04:48 PM, 26 Feb, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس  طلب کرنے کی سمری مسترد کردی۔

ذرائع کے مطابق  سولہویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی طلبی ، صدر نے سمری مسترد کردی  ہے۔ذرائع  کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلی افسران اور آئینی ماہرین سے مشاورت  کی۔جس میں   صدر مملکت ڈاکٹر علوی کی جانب سے سمری پر دستخط نہ کرنے سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

آئینی ماہرین نے ایڈوائس کی کہ   صدر کے سمری پر دستخط نہ کرنے سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں طلبی میں کوئی رکاوٹ نہیں ، صدر کا اختیار اکیسویں دن سے پہلے اجلاس طلب کرنے کا ہے ۔ آئین کے مطابق ہر صورت انتخابات کے 21 روز بعد قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس منعقد ہونا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے فیصلہ کیا کہ   صدر کے سمری مسترد کرنے کے باوجود قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو ہوگا ۔ آئین کے آرٹیکل 91 کی کلاز ٹو کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں