مریم نواز نےعہدہ سنبھالتے ہی بڑا اعلان کردیا، قوم کیلئے خوشخبری

06:07 PM, 26 Feb, 2024

ویب ڈیسک:نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے آسان قسطوں پر 300 یونٹ سے کم استعمال والے صارفین کو سولرسسٹم دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے سولرسسٹم کی طرف جاناہوگا، آسان قسطوں پر300یونٹ سےکم استعمال والے صارفین کو سولر سسٹم دیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کےعوام کی خدمت میں کوئی کسرنہیں اٹھارکھیں گے، 5سال بعدبہترپنجاب دےکرجائیں گے، میرا وژن ہے کہ 5سال کے بعد پنجاب کی کوئی بھی سڑک خراب نہ ہو، ہم راستے بنائیں گے ان کو آسان بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں میٹرو بس سروس شروع کریں گے، پورے صوبے کی طرح جنوبی پنجاب پر خصوصی توجہ ہوگی، میرا کوئی فیورٹ نہیں ، پورے پنجاب میں ترقیاتی کام ہوں گے، ہمیں آہستہ آہستہ الیکٹرک بسز کی طرف جانا پڑے گا۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب کے 18شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس بنارہےہیں، ہماری کوشش ہوگی زرعی مشینیں کسانوں کو رعایتی قیمت پر فراہم کریں۔

مریم نواز نے اعلان کیا کہ لاہور کو وائی فائی فری بنائیں گے ، پراجیکٹ تیار ہے جلد لانچ کرینگے اورپنجاب کے دیگر شہروں میں بھی فری وائی فائی سہولت کیلئے کام کریں گے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز پاکستان اور پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہوگئیں، مریم نواز کو 220ووٹ ملے۔

مزیدخبریں