براعظم افریقہ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح

06:48 PM, 26 Feb, 2024

notype

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے الجزائر کی جامع مسجد کا افتتاح کیا ہے جو دنیا کی تیسری اور افریقہ کی سب سے بڑی مسجد ہے۔

تفصیلات کے مطابق الجیریا کے دارالخلافہ میں جامع الجزائر کا دنیا کا سب سے اونچا مینار ہے، مینار کی بلندی 869 فٹ ہے، مسجد کی تعمیر 2010 میں شروع کی گئی تھی، جامع الجزائر دنیا کی تیسری سب سے بڑی مسجد ہے۔ 

مسجد میں ایک لاکھ بیس ہزار افراد نماز ادا کرسکتے ہیں، جامع الجزائر میں ہیلی کاپٹر لینڈنگ پیڈ بھی تعمیر کیا گیا ہے، مسجد کی لائبریری میں 10 لاکھ  کتابیں رکھی گئیں ہیں۔مسجد کے اندرونی حصے کو اندلس کے انداز میں لکڑی، سنگ مرمر اوردیگر قیمتی اشیا سے سجایا گیا ہے۔

اس میگا پروجیکٹ کی لاگت 800 ملین ڈالر سے زیادہ ہے اور اس کی تعمیر میں سات برس لگے۔

واضح رہے کہ عبدالمجید تبون کی صدارت کی مدت باضابطہ طور پر اس سال کے آخر میں ختم ہو رہی ہے لیکن  یہ واضح نہیں کہ  دسمبر 2019 کو پہلی مرتبہ منتخب ہوکر آنے والے صدر نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ دوسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں یا نہیں۔

مزیدخبریں