(ویب ڈیسک ) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ایم جی ایسنس دینے کا اعلان کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی کی جانب کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچری بنائی ہے۔ بابر اعظم نے 63 گیندوں پر2 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 111 رنز کی اننگ کھیلی۔
خیال رہے کہ یہ پاکستان سپر لیگ 9 کی دوسری سنچری تھی اس سے قبل گزشتہ روز لاہور قلندرز کے رسی وین ڈیر رسن نے سنچری اسکو کی تھی۔
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بابر اعظم کو ایم جی ایسنس گفٹ کرنے کا اعلان کیا ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ بابر اعظم پاکستان میں بنائی جانے والی ایم جی ایسنس کو چلانے والا پہلا شخص ہوگا۔