ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ، افغانستان کے درمیان میچ آج کھیلا جارہا ہے، ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل کیلئے دونوں ٹیموں کیلئے آج کا میچ انتہائی اہم ہے، دونوں ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کی، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹ کی سکیورٹی کے پیش نظر ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں،کھلاڑیوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے، پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوارڈینیشن جاری ہے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ انگلینڈ اور افغانستان کے میچ کی سکیورٹی پر 12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، سٹیڈیم، اردگرد کی بلند عمارات پر سنائیپرز تعینات ہیں،ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ ٹیمیں روٹس و اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کریں،سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ٹیموں کے روٹس، سٹیڈیم سمیت اہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے،ٹریفک کا بلاتعطل بہاؤ، مناسب پارکنگ یقینی بنانے کیلئے اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کیے گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، سٹیڈیم کے اطراف سرچ، سویپ، کومبنگ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں،سٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں، انٹری گیٹس پر تعینات عملہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے،شائقین محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کے لئے پنجاب پولیس سے تعاون کریں۔
ٹریفک انتظامات مکمل،پارکنگ پلان جاری
چیمپئینز ٹرافی کے سلسلہ میں انگلینڈ اور افغانستان کے مابین قذافی سٹیڈیم میں ھونے والے میچ کے حوالہ سے ٹریفک انتظامات مکمل ہیں جبکہ پارکنگ پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا ہےکہ میچ کے دوران ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے،رانگ پارکنگ ہرگز نہیں ھونے دیںنگے۔ 20 فورک لفٹرز،04 بریک ڈاؤنز ھونگی ہر وقت تیار۔پارکنگ CBDڈیفنس سے آنے والے شرکاء فردوس مارکیٹ سے سنٹر پوائنٹ سے لیفٹ ٹرن لیکر CBD میں گاڑیاں پارک کریں گے۔
پارکنگ گلبرگ کالج فیروزپور روڈ سے آنے والےکلمہ چوک سے ٹرن لے کر نیشنل پارک سے گورنمنٹ کالج گلبرگ میں پارک کریں گے،لبرٹی پارکنگ ڈیفنس، کینٹ سے آنے والے شرکاء حسین چوک کی طرف سے یا شیر پاو برج سے ھوتے ھوئے مین بلیوارڈ گلبرگ سے لبرٹی پارکنگ میں پارک کریں گے۔سن فورٹ ھوٹل پارکنگ مغل پورہ، گڑھی شاھو سے آنے والے مین بلیوارڈ گلبرگ سے سن فورٹ ھوٹل لبرٹی پارکنگ میں پارک کریں گے۔
ڈاکٹر اطہر وحید کا کہناہے کہ کسی بھی روڈ کو مستقل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا،تمام سڑکیں ٹریفک کے لئے کھلی رہیں گی بشمول مال روڈ جیل روڈ کینال روڈ۔ فیروز پور روڈ اور مین بلیووارڈ گلبرگ پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی،شہریوں اور شائقین کرکٹ کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، شہری رانگ پارک ہرگز نہ کریں، مقرر کردہ پارکنگ سٹینڈز میں اپنی گاڑی پارک کریں۔ راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو آگاہ رکھا جائیگا۔