بھارت: ہزاری باغ میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال، جھنڈا لگانے پر تصادم ، متعدد افراد زخمی

05:53 PM, 26 Feb, 2025

(ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست جھارکھنڈ  کے علاقے ہزاری باغ میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال  اور جھنڈا لگانے پر تصادم  کے نتیجے میں   متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں بدھ کی صبح  مہا شیو راتری کے دوران جھنڈوں اور لاؤڈ اسپیکر کی تنصیب کو لے کر دو گروپوں میں تصادم ہوا۔

پولیس کے مطابق اس تصادم کے نتیجے میں کئی لوگ زخمی ہوئے اور  متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔

ہزاری باغ کی ڈپٹی کمشنر نینسی سہائے نے کہا کہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز  کی تعداد بڑھا دی گئی ہے اور  حالات قابو میں ہیں۔

ٹرینی آئی پی ایس افسر شروتی اگروال نے عوام پر زور دیا کہ وہ حکام کے ساتھ تعاون کریں، انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال قابو میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  "ہر جگہ امن ہونا چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ سبھی حکام کے ساتھ تعاون کریں،صورتحال قابو میں ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ مہاشیوراتری تہوار پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو۔"

یونین منسٹر نے بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ذمہ دار ٹھہرا دیا

دریں اثنا،  یونین منسٹر اور رانچی سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سنجے سیٹھ نے "بنگلہ دیشی دراندازوں" کو امن و امان کی خرابی کا ذمہ دار ٹھہرایا اور چیف منسٹر ہیمنت سورین پر زور دیا کہ وہ ہزاری باغ میں تصادم کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں۔

مزیدخبریں