افغانستان کے ابراہیم زدران نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

06:02 PM, 26 Feb, 2025

ویب ڈیسک: افغانستان کے ابراہیم زدران نے چیمپئنز ٹرافی میں تاریخ رقم کر دی، ابراہیم زدران آئی سی سی  چیمپینز ٹرافی  میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔

تفصیلات کےمطابق ابراہیم زدران نے  انگلینڈ کے بین ڈکٹ کا چیمپئنز ٹرافی میں 165  رنز کا رکارڈ توڑ دیا، ابراہیم زدران نے انگلینڈ کےخلاف 166 رنز کی اننگز کھیلی، چند روز قبل انگلینڈ  کے بین ڈکٹ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں انفرادی اننگز کا 20 سالہ ریکارڈ توڑ ا تھا ، بین ڈکٹ نے آسٹریلیا کے خلاف 165 رنز کی اننگز کھیلی  تھی۔

مزیدخبریں