(ویب ڈیسک ) ایس ایس جی سی نے رمضان المبارک کے دوران گیس کی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو گیس دو شفٹوں میں ملے گی، صبح 9 بجے سے دوپہر 3:30 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
ترجمان سوئی سدرن نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران دوپہر 3:30 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہم کی جائے گی، رات 10 بجے سے رات 3 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔