امریکا؛ بڑے پیمانے پر وفاقی ملازمین کو برطرف کرنے کی تیاری

10:49 PM, 26 Feb, 2025

ویب ڈیسک: واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ نے تمام وفاقی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی بڑے پیمانے پر برطرفیوں کے منصوبے تیار کریں۔

 وائٹ ہاؤس کے بجٹ ڈائریکٹر رسل ووٹ اور قائم مقام او پی ایم ڈائریکٹر چارلس ایزل کی جانب سے جاری کردہ ایک اہم ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام ادارے 13 مارچ تک ابتدائی کٹوتیوں اور برطرفیوں کا منصوبہ پیش کریں۔

اس کے بعد اپریل کے وسط تک ایک دوسرا منصوبہ بھی جمع کرانا ہوگا، جس میں اداروں کو زیادہ مؤثر اور فعال بنانے کے اقدامات شامل ہوں گے۔ یہ تمام منصوبے ستمبر کے آخر تک عملی شکل اختیار کر لیں گے۔

ایک وفاقی ادارے کے اہلکار نے بتایا (DOGE) کے ملازمین نے ایک فہرست تیار کی ہے، جس میں یہ دیکھا جا رہا ہے کہ کون سے ملازمین انتہائی ضروری ہیں اور کن کو برطرف کیا جا سکتا ہے۔

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب پچھلے چند ہفتوں میں پہلے ہی ہزاروں وفاقی ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جا چکا ہے۔ اس صورتحال نے حکومتی ملازمین میں بے چینی اور خوف کا شکار ہیں۔

مزیدخبریں