جوبائیڈن کا مسلم ممالک پر پابندی سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آ گیا

03:01 PM, 26 Jan, 2021

احمد علی

واشنگٹن (پبلک نیوز) نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے عہدہ سنبھالتے ہی 17 احکامات پر دستخط کر دیے جن میں پیرس معاہد کو بحال کرنے اور مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکا میں امیگریشن پر پابندی ختم کرنے کے احکامات قابلِ ذکر ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارت کا عہدہ سنبھا لتے ہی ٹرمپ کا مسلم ممالک پر پابندی سے متعلق بل واپس لے لیا۔ امریکی صدر نے حلف اٹھانے کے بعد حیرت انگیز طور پر مسلم اکثریتی ممالک کے شہریو ں پر امریکا میں امیگریشن پر پاپندی ختم کے بل پر دستخط کر دیے۔

امریکی صدر نے سابق صدر ٹرمپ کے کئی فیصلے واپس لینے کے احکامات دیے جن میں میکسیکو کی سرحد پر تعمیر کا کام روکنے اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے کو پھر سے بحال کرنا قابلِ ذکر ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن کے نئے احکامات کے مطابق تارکینِ وطن کو مکمل تحفظ دیا جائے گا او ر تمام وفاقی دفاتر میں ماسک کی پابندی کو بھی لازم کر دیا۔

مزیدخبریں