کورونا ویکسین تیار کرنے والی دوا ساز فیکٹری میں آگ لگ گئی

03:42 PM, 26 Jan, 2021

احمد علی

نیو دہلی (پبلک نیوز) بھارتی شہر پونے میں کورونا سے پچائو کے لیے بنانے والی ایک دوا ساز کمپنی کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس میں پانچ افراد جل کر ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ ایس آئی آئی ( سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا) آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین آسٹرازینیکا امریکا میں تیار کردہ نواویکس اور مقامی طور پر تیار کردہ ویکسین کے لاتعداد ڈوزز تیار کر رہی ہے۔مزید اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کے عمل سے ویکسین کی تیاری کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے شہر پونے میں کورونا ویکسین بنانے والی دوا ساز فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس سے فیکٹری کے ایک پروڈکشن پلانٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ریسکو اہلکار آگ بجھانے اور فیکٹری کا علاقہ کلیئر کرنے میں مصروف ہیں، اس حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایس آئی آئی ( سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا) آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین آسٹرازینیکا امریکا میں تیار کردہ نواویکس اور مقامی طور پر تیار کردہ ویکسین کے لاتعداد ڈوزز تیار کر رہی ہے۔ مزید اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کے عمل سے ویکسین کی تیاری کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔

مزیدخبریں