میگا سٹار امیتابھ بچن خطرناک بیمار ی میں مبتلا

04:12 PM, 26 Jan, 2021

احمد علی

لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے ایک خطرناک بیماری کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو کچھ دن پہلے ہی کورونا سے صحت یاب ہوئے تھے۔

بالی وڈ کے بادشاہ کہلانے والے اداکار امیتابھ بچن جو کہ اٹہتر برس کے ہو چکے ہیں جو کہ حال ہی میں کورونا کا شکار ہوئے تھے لیکن صحت یاب ہو گئے تھے مگر اب کی بار بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے خطرناک بیماری کے شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

امیتابھ بچن کی حالیہ بیماری کے بارے ذکر کرتے ہوئے ماضی کے مشہور ولن اور امیتابھ بچن کے دوست رنجیت نے یہ اہم انکشاف کیا ۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے رنجیت نے کہا کہ امیت جی کو انسومینا یعنی بے خوابی کی بیماری ہے ، کبھی کبھی تو وہ میک اپ روم میں سوتے نظر آتے ہیں کیوں کہ گھر پر انہیں نیند نہیں آتی۔

جس کی وجہ سے ہمیں فلم کے سیٹ پر ان کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ واضح رہے کہ وہ ان باتوں کا ذکر ایک نجی ٹی وی چینل کے کامیڈی شو دی کپل شرما شو میں کر رہے تھے۔

مزیدخبریں