ارطغرل ڈرامہ کی 'حلیمہ سلطان' دوبارہ پاکستان کیوں آرہی ہیں؟

04:33 PM, 26 Jan, 2021

احمد علی

پبلک نیوز: ترک ڈرامے ارطغرل میں حلیمہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بلجیک کے بارے میں ان دنوں مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ اس بار پاکستان کسی خاص مقصد کے تحت آ رہی ہیں اور یہ کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی سفیر بننے جا رہی ہیں۔

ترکش ڈرامے ارطغرل غازی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ اسرا بلجیک کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ پاکستان میں کسی خاص مقصد کی خاطر آرہی ہیں ۔

ان قیاس آرائیو ں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب انہوں نے دو روز قبل اپنے ٹیوٹر اکائونٹ سے اسلامیہ کالج پشاور کی ایک تصویر شئیر کی جس کے ساتھ اداکارہ نے پشاور کو پھولوں کا شہر لکھا۔ مزید تفصیلات کے مطابق یہ قیاس آرائی بھی کی جا رہی ہے کہ ترک اداکارہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی ٹیم کی سفیر بننے جا رہی ہیں۔ تاہم اداکارہ کی جانب سے کوئی با ضابطہ تصدیق سامنے نہیں آ سکی

مزیدخبریں