’23مارچ کا دن بہت حساس ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد کی سٹرکیں بند ہوںگی‘
12:19 PM, 26 Jan, 2022
راولپنڈی ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کبھی کسی بدمعاش کو سر نہیں اٹھانے دیا۔ آپ نے سٹرکوں پر آنے کا فیصلہ کیا۔ انشاءاللہ آپ ڈیڑھ سال سٹرکوں پر ذلیل خوار ہوں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم مکھی کی طرح عمران خان کو حکومت سے نکال دیں گے۔ نالہ لئی کی وجہ سے زیادہ لوگوں کو بے دخل نہیں کر رہے۔ اپوزیشن اسلام آباد کیا کرنے آرہی ہے؟ ہم نے ساری عمر پولیس اور تھانہ کلچر کی سیاست نہیں کی۔ وزیر داخلہ کا مری میں کوئی کام نہیں تھا مگر میں صبح ساڑھے 3بجے بھی وہاں تھا۔ 23 مارچ کا دن بہت حساس ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کی سٹرکیں بند ہوں گی۔ 23 مارچ کو زورآئیں اور سیاسی شکست آپ کا مقدر ہوگی۔ کس حیثیت میں آپ عمران خان پر الزمام لگا رہے ہیں۔ عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ اس کو نااہل اپوزیشن ملی ہے۔ مولانا صاحب آپ اپنی باتیں دیکھیں ، ہم عالم دین کا احترام کرتے ہیں۔ ٹریکٹر ٹرالی مارچ میں کتنے لوگ نکلے تھے؟ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کسی بل پر عمران خان کو شکست نہیں دے سکی۔ اپوزیشن پہلے استعفوں اور پھر عدم اعتماد کی تحریک سے بھاگ گئی۔ وزیرا عظم عمران خان 3 فروری کو چین جا رہے ہیں۔ اپوزیشن پارلیمنٹ میں کسی بھی بل پر حکومت کو شکست نہیں دے سکی۔